تلنگانہ حکومت کے سروے کا خیر مقدم : مرکزی وزیر دتاتریہ

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر محنت و روزگار مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے تلنگانہ حکومت کے موافق جاری کردہ سروے رپورٹس کا خیر مقدم کیا ۔ لیکن ساتھ ہی دتاتریہ نے کہا کہ سروے رپورٹس ہمیشہ یکساں ہرگز نہیں رہتے ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ طاقتور سیاسی جذبہ اور بہر صورت ایکشن پلان کے ذریعہ نتائج میں خود الٹ پھیر ہوتی ہے ۔ سکریٹریٹ کی تعمیر کے مقابلہ میں عوامی مسائل کی یکسوئی پر اولین ترجیح دینا چیف منسٹر کے لیے بہت مناسب ہوگا ۔۔