تلنگانہ تہذیب کی مخالفت ناقابل برداشت

ورنگل /10 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل میں کالوجی تقاریب میں شرکت کیلئے پہونچے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے جرنلسٹ کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ حقائق پر مبنی رپورٹ کو ہی شائع کریں ۔ تلنگانہ میں رہنا ہے تو تلنگانہ تہذیب اور تلنگانہ عوام کی عزت کرنا سیکھیں ۔ تلنگانہ کے خلاف کام کرنے والے جرنلسٹ کو بخشا نہیں جائے گا ۔ چیف منسٹر کے ورنگل کے دورہ کے موقع پر ہیلی پیاڈ ، کالوجی کے مسمہ اور این آئی ٹی میں منعقدہ جلسہ میں اے پی این اور ٹی وی 9 کے رپورٹرس نے سیاہ جھنڈیوں اور ہاتھوں میں پلے کارڈ منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اور کالوجی مجسمہ نکل گٹہ کے پاس جیسے ہی چیف منسٹر گلپوشی کیلئے پہونچے تلگو چیانل جرنلسٹ نے نعرہ بازی کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ہوئے احتجاج کیا ۔ بعد ازاں این آئی ٹی میں منعقدہ جلسہ میں جیسے ہی چیف منسٹر خطاب کیلئے مائیک ہاتھ میں دیا ۔ جرنلسٹ نے احتجاج کیا جس پر وہاں موجود پولیس کے عہدیداروں نے انہیں باہر نکال دیا ۔ اس موقع پر چیف مسنٹر نیکہا کہ ان ٹی وی چیانل پر پابندی تمام تلنگاہ کے قائدین کے مشورے پر ہی کیا تھا اور اس ضمن میں فائل اسپیکر کے پاس موجود ہے ۔ حکومت ابھی کچھ فیصلہ نہیں لی ہے ۔ اس طرح کے احتجاج سے تلنگانہ کی حکومت ڈرنے والی نہیں ہے ۔ چیف منسٹر نے چندرا شیکھر راؤ نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ میں رہنے والے تمام جرنلسٹ کو چاہئے کہ وہ تلنگانہ کے عوام اور یہاں کی تہذیب کی عزت کریں اور آندھرا کا سپورٹ کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ ایسے جرنلسٹ اور چیانل کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ اپنا فرض نبھاتے ہوئے عوامی مسائل اور توجہ دیں ۔ تلنگانہ کی ترقی کیلئے آواز اٹھائیں ۔ غیر ضروری طور پر تلنگانہ کی حکومت کے خلاف کام کرنے پر ان کو بخشا نہیں جائے گا اور سخت کارروائی بھی کی جائے گی ۔ بالا سمدرم ، پریس کلب کے پچھلے حصہ میں واقع اراضی پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے کالوجی نارائناراؤ کی یاد میں تعمیر کیا جانے والا کل کیندر کے سنگ بنیاد کے موقع پر بھومی پوجا کی ۔ یہاں پر بھی سیاہ پٹیا لگاکر احتجاج کیا ۔ پولیس نے تمام کو طاقت کے زور پر ہٹادیا ۔ چیف منسٹر کے پروگرام ( این آئی ٹی ) میں منعقدہ کی نظامت کے فرائض جرنلسٹ سید مخدوم محی الدین ، شاگر کالوجی نارائنا راؤ نے کی ۔ جلسہ کی صدارت ورنگل ویسٹ زون رکن اسمبلی ڈی ونئے بھاسکر نے کی ۔ اس موقع پر کالوجی فاؤنڈیشن کی جانب سے یادگار مومنٹو پیش کیا گیا ۔ پارٹی کے قائدین اور دیگر نے بھی چیف منسٹر کی شال پوشی کی ۔ چیف منسٹر کے دورہ کے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت بندوبست کیا گیا تھا ۔ پریس گیالری میں ایس پی کی جانب سے جاری کئے گئے پاسیس رکھنے والوں کو ہی اندر جانے دیا جارہا تھا۔