تلنگانہ تلگودیشم کی پہلی تنظیمی باڈی کی تشکیل

میدک ۔ یکم ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلگودیشم پارٹی کی ریاست تلنگانہ کیلئے سب سے پہلی تشکیل شدہ تنظیمی باڈی میں حلقہ اسمبلی میدک کے منڈل چنا شنکرم پیٹ کے تلگودیشم پارٹی کے حرکیاتی قائد مسٹر اے کے گنگادھر راؤ اور میدک ٹاؤن کے حرکیاتی قائد مسٹر بٹی جگپتی کا انتخاب عمل میں آیا ۔ مسٹر بٹی جگپتی تلگودیشم کے قیام سے لیکر ابتک تلگودیشم پارٹی سے منسلک ہیں ۔ لیکن درمیان میں چند دن مسٹر جگپتی پی آر پی ، وائی ایس آر کانگریس اور کانگریس پارٹی میں اپنی خدمات انجام دیئے ہیں ۔ تلگودیشم پارٹی سے وابستگی کے دوران مسٹر بٹی جگپتی کو بلدیہ میدک کا بحیثیت صدرنشین خدمات انجام دینے کا تین مرتبہ موقع نصیب ہوا ۔ مسٹر جگپتی اپنے تعلیمی میدان جماعت آٹھویں ہی سے قائدانہ صلاحیت کے حامل ہیں ۔ آٹھویں جماعت سے ڈگری سطح تک وہ مختلف عہدوں جوائنٹ سکریٹری ، وائس پریسیڈنٹ اور صدر اسٹوڈنٹس یونین رہے چکے ہیں بعدازاں ایک میعاد کیلئے بحیثیت کونسلر منتخب ہو کر بلدیہ میدک کی کونسل میں قدم رکھا ۔ دوسری ہی میعاد میں وہ صدرنشین منتخب ہوگئے ۔ اسی طرح بحیثیت صدرنشین بلدیہ تین مرتبہ منتخب ہونے کا انہیں اعزازحاصل ہے ۔ پرجاراجیم کے قیام کے بعد وہ بحیثیت ایم ایل اے میدک منتخب ہونے کیلئے قسمت آزمائی کرچکے ہیں ۔ اب ریاست تلنگانہ کیلئے تشکیل شدہ 96 رکنی باڈی میں انہیں بحیثیت آرگنائزنگ سکریٹری بنایا گیا ۔ اسی طرح چنا شکرم پیٹ کے سینئر قائد سابق سکریٹری آندھراپردیش تلگودیشم مسٹر اے کے گنگادھر راو کو دوبارہ نئی ریاست میں بحیثیت سکریٹری آرگنائمنگ نامزدگی عمل میں آئی ۔ وہ قبل ازیں صدر سنیتا ڈی سی ایم ایس ضلع میدک 5 سال تک خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ مسٹر ایم گنگادھر راو تلگودیشم کے قیام سے لے کر تلگودیشم ہی سے وابستہ ہیں ۔ وہ پارٹی کے کئی نشیب و فراز دیکھ چکے ہیں ۔ ہر دو قائدین مسٹر بٹی جگپتی اور ’’ اے کے ‘‘ نے آج میدک واپسی پر سیاست نیوز میدک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع میدک اور ساری ریاست میں تلگودیشم کے بہتر مستقبل کیلئے حرکیاتی خدمات انجام دیں گے اور انہیں سونپی گئی ذمہ داری بحسن خوبی انجام دیں گے ۔ انہوں نے اپنے بحیثیت آرگنائزینگ سکریٹریز انتخاب پر جناب این چندرا بابو نائیڈو سے اظہار تشکر کیا ۔