تلنگانہ باڈی بلڈنگ اسوسی ایشن کے سلیکشن ٹرائلز

حیدرآباد ، 27 جون ( پریس نوٹ) تلنگانہ باڈی بلڈنگ اسوسی ایشن حیدرآباد ، انڈین باڈی بلڈرز فیڈریشن کی سرپرستی میں سلیکشن ٹرائلز کا 19 جولائی کو اہتمام کررہی ہے جو 50 ویں مسٹر ایشین باڈی بلڈنگ کامپٹیشن اور 8 ویں مسٹر ورلڈ باڈی بلڈنگ کامپٹیشن 2016ء کے ضمن میں ہوں گے۔ یہ ٹرائلز 55kg سے لے کر 100kg تک اور پھر جسمانی معذورین اور 40، 50 اور 60 سال یا زائد کی عمر والے ماسٹرز کے مختلف زمروں کیلئے رہیں گے۔ تلنگانہ کے باڈی بلڈرز تفصیلات کیلئے 5 جولائی سے قبل رابطہ کریں اور اپنے نام ایس موہن راؤ سکریٹری ٹی بی بی اے (9849869860) یا اے یسپا (اَپا سَر) 9948167453 کے پاس درج کرائیں۔