نلگنڈہ ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اقلیتی اقامتی ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام چلائے جارہے ہے متحدہ ضلع کے 13 اسکول کے طلباء وطالبات کے 9 اکٹوبر سے سہ روزہ کھیلوں کے مقابلے نلگنڈہ میں متحدہ اقامتی اسکولوں میں منعقد ہورہے ہیں جس میں 10 مختلف طرز کے کھیلوں کے مقابلوں میں زائد از750 طلباء وطالبات شرکت کریں گے ۔ یہ بات سوسائٹی ریجنل کوآرڈینٹر جناب جمیل احمد صدیقی نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے لیے گرلز ریذیڈنشیل اسکول اور لڑکوں کے لیے بوائز ریذیڈیشنل اسکول میں قیام وطعام اور کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے ۔ اس خصوص میں سوسائٹی اسپورٹس انچارج نے ضلع کا دورہ کرتے ہوئے انتطامات کا جائزہ لیا ان مقابلوں میں بہتر و نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات کو ریاستی سطح کے مقابلے جو کہ ایل بی اسٹیڈیم حیدرآباد میں ہوں گے شامل کیا جائے گا ۔ متحدہ ضلع نلگنڈہ میں واقع 13 اقامتی مدارس جن میں 6 لڑکیوں کے اور 7 لڑکوں کے ہیں سے زائد از 250 طلبہ جملہ 10 مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ مزید تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ 10 مقابلوں میں والی بال ، ہینڈ بال ، کبڈی ، کھو کھو ، چیس ، بال بیاڈ منٹن ریسلنگ کے علاوہ اتھلیٹکس 100 میٹرس سے 1500 میٹرس کی دوڑ شامل ہیں ۔ لڑکوں کے لیے فٹبال بھی شامل ہے ۔ ان مقابلوں میں ہر اسکول کے 50 لڑکے اور لڑکیاں حصہ لیں گے ۔ اس ڈسٹرکٹ اسپورٹس میٹ کے لیے گراونڈس اور دیگر تیاریاں کی جاری ہیں ۔ 9 اکٹوبر تا 11 اکٹوبر منعقد ہوں گے ۔ افتتاحی تقریب میں ضلع مہتمم پولیس سوسائٹی کے اعلیٰ عہدیدار بھی شریک ہوں گے ۔۔