نو کھیلوں میں مقابلے ہوں گے ۔ رجسٹریشن کیلئے آخری تاریخ 9 اکٹوبر
حیدرآباد ، یکم اکٹوبر (پریس نوٹ) دکن اسپورٹس اینڈ گیمز ڈیولپمنٹ اسوسی ایشن کے زیراہتمام تلنگانہ اسپورٹس اوپن چمپئن شپ 2015ء کا 10 تا 13 اکٹوبر یہاں بمقام قلی قطب شاہ اسٹیڈیم نزد سٹی کالج انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اسوسی ایشن کے سکریٹری محمد فضیلت احمد، صدر محمد وقار احمد اور آرگنائزنگ سکریٹری محمد ایوب نے مجوزہ چمپئن شپ کی تفصیلات سے آج یہاں مغل پورہ پلے گراؤنڈ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں واقف کرایا۔ جملہ 9 کھیلوں کرکٹ، دوڑ (100m اور 200m)، کھوکھو، کبڈی، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، چیس، والی بال اور بیڈمنٹن میں مقابلے ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق ونر کو 5,000 روپئے اور رنراپ کو 3,000 روپئے بطور کیاش پرائز دیئے جائیں گے۔ رجسٹریشن کیلئے آخری تاریخ 9 اکٹوبر ہے۔ دیگر معلومات کیلئے فضیلت احمد سے فون نمبر 9700008253 یا 8801422289 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔