تلنگانہ اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی او یو رومس کے ساتھ شراکت داری

حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : او یو رومس ہندوستان کا سب سے بڑا ہوٹلس کا نیٹ ورک ہے ۔ اس نے تلنگانہ اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ ہاتھ ملالیا ہے ۔ ٹکنالوجی سے لیس آرگنائزیشن او یو رومس نے ہندوستانی ہاسپٹالیٹی صنعت کو تبدیل کردیا ہے ۔ اس شراکت داری سے کمپنی کو امید ہے کہ سیلز کی مہارت میں توسیع ہوگی اور محکمہ سیاحت تلنگانہ کے آپریشنس اور ٹی ایس ٹی ڈی سی کے ساتھ شامل فہرست ہوٹلس کی مارکیٹ میں کشادگی آئے گی ۔ اس قابل قدر شراکت داری پر بات کرتے ہوئے انوج تیج پال ، چیف بزنس ڈیولپمنٹ آفیسر او یورومس نے کہا یہ ہمارے لیے ایک عظیم موقع ہے اس طرح یہ ہم کو سرکاری زیر انتظام پراپرٹیز کی بڑی تعداد کے لیے رومس کے اسٹینڈرڈائزیشن کی ہماری مہارت کو قابل عمل بنائے گا ۔۔