تلنگانہ اسوسی ایشن ریٹائرڈ سروے

محبوب نگر۔29اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسوسی ایشن برائے ریٹائرڈ سروے ایمپلائیز محبوب نگر کے انتخابات کے مانک راؤ ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی نگرانی میں گائتری فنکشن ہال محبوب نگر میں عمل میں آئے ۔ حسب ذیل عہدیداران کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا ۔ صدر محمد عبدالوہاب ریٹائرڈ ڈپٹی انسپکٹر ‘ نائب صدر ٹی راملو ‘ جنرل سکریٹری بی پرواتالو ‘جوائنٹ سکریٹریز ایم ستیہ نارائنا و نور الحق ‘ آرگنائزنگ سکریٹری گوئند ریڈی ‘ خازن ڈی پرکاشم کے علاوہ 9 ایکزیکٹیو ممبران ‘ ٹی رامچندریا کانڈیا ‘ محمد جہانگیر ‘مغلیا ‘ کے وینکٹیشورلو ‘ غلام شبیر علی ‘ پی ستیا ‘این کنڈیا ‘ محمد قدوس شامل ہیں ۔