تلنگانہ۔ مسلمانوں نے متحدہ طور پر روہنگیوں کو میانمار واپس نہ بھیجنے کا مرکز سے کیامطالبہ ۔

حیدرآباد۔ ہفتہ کے روز مدینہ ایجوکیشن سنٹر میں جماعت العلماء کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اجلاس میں میانمار میں روہنگیوں کی نسل کشی کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہوئے مرکز سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ ہندوستان میں مقیم روہنگی مسلمانوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے منصوبے سے دستبرداری اختیار کرے۔

تعمیرملت او رجماعت اسلامی ہند کے بشمول دوسرے اداروں کے ذمہ داران جنھوں نے اجلاس میں شرکت میں نے اقوام متحدہ سے بھی اس معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا۔حافظ پیر شبیر احمد نے کہاکہ ’’ روہنگی کو واپس بھیجنے کے اقدام کے خلاف ہم عدالت سے رجو ع ہونگے۔

ایک اور اجلاس حسینی عالم میں منعقد ہوا۔حیدرآباد میں مقیم روہنگیوں نے بھی مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں واپس روانہ نہ کرے۔ تلنگانہ میناریٹی ویلفیر اسوسیشن نے بھی پرانے شہر حیدرآباد میں ایک احتجاجی ریالی منعقد کی۔

اتوار کے روز مجلس بچاؤ تحریک نے بھی یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن تا بڑا بازار چوراہا ایک ریالی نکالی۔ ایک اور احتجاجی جلسہ عام جماعت اسلامی ہند نے نمائش میدان نامپلی میں منعقد کیاتھا جبکہ پنچا گٹہ مسجد میں اتوار کے قنوت نازلہ کا اہتمام کیاگیا۔