تلاش روزگار میں ناکامی پر لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) روزگار کی تلاش میں ناکامی سے مایوسی کا شکار ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ لڑکی پروالیکا نے مشتبہ طور پر اس کے ساتھی کے مکان میں انتہائی اقدام کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پراولیکا لکشمی نارائنا کی بیٹی تھی ۔ ایم سی اے تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد لڑکی ملازمت کی تلاش میں تھی ۔ جس کو مسلسل ناکامی حاصل ہو رہی تھی ۔ کل یہ لڑکی اس کے ساتھ ڈاکٹر شراون کے مکان گئی اور اس نے انہیں ڈاکٹر کے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پراولیکا کا اسکے ساتھ کے مکان میں انتہائی اقدام کرنا شبہات کا سبب بنا ہوا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔