حیدرآباد /25 مارچ ( سیاست نیوز ) عام انتخابات کے پیش نظر شہر میں جاری تلاش مہم کے دوران آج آصف نگر ڈیویژن میں ڈھائی کیلو سونا اور 26 لاکھ روپئے ضبط کرلئے گئے ۔ یہ کارروائی دو علحدہ مقامات پر پیش آئی تاہم گولکنڈہ پولیس کی جانب سے ضبط رقم کو بعد ازاں تنقیح کے بعد واپس کردیا گیا ۔ یہ بات انسپکٹر گولکنڈہ محمد منور نے بتائی ۔ ٹولی چوکی علاقہ گیلکسی چوراہے پر پولیس نے ایک گاڑی سے رقم کو ضبط کیا تھا ۔ اے سی پی آصف نگر مسٹر ڈی سرینواس نے بتایا کہ ٹپہ چبوترا پولیس نے تلاشی مہم کے دوران ایک کار سے ڈھائی کیلو سونا ضبط کرلیا جو ایک کورئیر کمپنی کا بتایا گیا ۔ جس کو وجئے واڑہ منتقل کیا جارہا تھا ۔ تاہم کسی قسم کے احتیاطی اقدامات اور سیکوریٹی نہیں تھی ۔یہ کمپنی چینائی ‘ بنگلور و گولکنڈہ میں کاروبار کرتی ہے ۔ اے سی پی نے بتایا کہ ضبط شدہ سونے کو آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔