اسلام آباد۔27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں تلاشی مہم کے دوران زائد از 350 مشتبہ افراد بشمول افغان اور ازبیک شہری، کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضہ سے ہتھیار اور منشیات ضبط کی گئیں۔ دریں اثناء لا انفورسمنٹ ایجنسیوں نے ادعا کیا کہ شمالی وزیرستان سے ہتھیاروں کی بڑی مقدار ضبط کی اور وہاں ہونے والے ایک دہشت گرد حملہ کو ناکام کردیا۔ دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق زائد از 350 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تلاشی مہم ہفتہ اور اتوار کی شب کو انجام دی گئی۔ یہاں شمالی وزیرستان کے دتاخیل موضع سے ہتھیار اور منشیات کی بڑی مقدار ضبط کی گئی۔