حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) جی ایچ ایم سی انتخابات کے پیش نظر پولیس نے تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے اور آج گاڑیوں کی تلاشی کے دوران گاندھی نگر میں 37 لاکھ روپئے ضبط کرلئے ۔ ڈی سی پی سنٹرل زون کملاسن ریڈی نے بتایا کہ ارون جیوتی کالونی میں گاندھی نگر پولیس ٹیم تلاشی مہم میں مصروف تھی ۔ بھرت کمار پٹیل اور امید کمار پٹیل تاجرین کی گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی ۔ جس میں 37 لاکھ روپئے نقد رقم برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ تاجرین نے اپنی کار میں دو بیاگس میں نقد رقم منتقل کر رہے تھے اور تلاشی مہم کے دوران پولیس نے انہیں روک لیا اور ان کے قبضہ سے لاکھوں روپئے کی نقد رقم برآمد کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم کو محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کردیا ۔