تقسیم کی سیاست بے اثر ہوتے ہی مودی غائب ہوجائیں گے : راہول

کولکاتا ، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی بہت برہم ہیں اور جس دن اُن کی تقسیم پسند سیاست کی اثرپذیری ختم ہوجائے وہ میدان چھوڑ جائیں گے، نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ وہ آج یہاں انتخابی جلسہ سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا ، ’’مودی جی اپنے اندر بہت غصہ رکھتے ہیں۔ جب کبھی وہ لب کشائی کریں برہمی ظاہر ہوتی ہے ۔

درحقیقت یہ برہمی اندر کے خوف اور دوسروں کے لئے نفرت کی علامت ہے۔ اگر آپ مہاتما گاندھی اور رابندر ناتھ ٹیگور کو دیکھیںتو معلوم ہوگا کہ وہ بے خوف شخصیتیں تھیں ‘‘۔ راہول نے کہا کہ خوف ،نفرت اور غرور کسی لیڈر کی علامتیں نہیں ہوتیں۔ برادریوں کو تقسیم کرنا اور نفرت پھیلانا کسی لیڈر کا خاصہ نہیںہوتا۔