محبوب نگر /11 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت کی جانب سے جاری کردہ وظائف اسکیم میں کئی ایک بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے میونسپل چیرپرسن رادھا امر اور وائس چیرمین راملو کی قیادت میں میونسپل کونسلرس جس میں کانگریس تلگو دیشم ، بی جے پی او رایم آئی ایم کے کونسلرس شامل تھے ۔ امبیڈکر چوراہا پر بردست دھرنا منظم کیا ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر کے کیمپ آفس پہونچکر وظائف کی تقسیم میں بے ضابطگیوں سے واقف کرایا اور کہا کہ تنقیح کے دوران عہدیداران کے صحیح اندراجات نہ کرنے سے ہزاروں مستحقین محروم ہو رہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر نے وفد کو تیقن دیا کہ اگر مستحقین کے نام قطعی فہرست میں شامل نہیں ہیں ۔ تو متعلقہ کونسلرس تحریری طور پر مستقبل کے نام اور تفصیلات پیش کریں جس پر غور کرکے ضروری اقدامات لئے جائیں گے ۔امبیڈکر چوراہا پر دھرنا دینے سے ٹریفک میں خلل واقع ہوا جس پر چیرپرسن رادھا امر ، وائس چیرمین راملو اور دیگر کونسلران کو حراست میں لیتے ہوئے ٹو ٹاون پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ ٹی ڈی پی انچارج این پی وینکٹیش اور پارٹی مبصر ناگیشور ریڈی نے پولیس اسٹیشن پہونچکر محروسین سے اظہار یگانگت کیا اور مطالبہ کیا کہ کسی شرطح کے بغیر مستحقین کو وظائف جاری کئے جائیں ۔ پولیس نے چیرپرسن رادھا امر ، وائس چیرپرسن راملو اور کونسلرس پر مقدمہ درج کرکے شخصی ضمانت پر رہا کردیا ۔