تقریب کے دوران بحث و تکرار کے بعد ایک شخص فوت

حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک شخص تقریب کے دوران ہوئے جھگڑے میں فوت ہوگیا۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 61 سالہ ٹی گوپال جو مریم نگر علاقہ کا ساکن تھا، یہ شخص اپنے سمدھی کی دعوت پر پوتے کے گیارہ دن کی رسم پر منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے گول ناکہ افراد خاندان کے ساتھ پہونچا۔ اس دوران دعوت میں طعام کے بعد واپسی کے وقت دونوں سمدھیوں میں بحث تکرار اور جھگڑا ہوا اور اس دوران اجنبی حملہ میں گوپال نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل فوت ہوگیا۔ عنبرپیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔