تقریب عالمی یوم ماحولیات

منااکھیلی ؍5جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بین الاقومی ماحولیات یوم 2014کے حوالے سے ایک تقریب5جون کو ایگریکلچر کالج بیدر میں صبح 10بجے ہوگی ۔ جس کا افتتاح ضلع سیول جج سنجیوکار ہنچاٹے کریں گے۔ ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر کی صدارت ہوگی ۔ مہمانان خصوصی میں اجول کمارگھوش سی ای او ضلع پنچایت بیدر، سدھیرکمار ریڈی ایس پی بید ر، سنیل پنوار ضلع جنگلات افسر، کے اسمائے گرامی شامل ہیں ۔ خصوصی لیکچر ڈاکٹر ایم سنجیوا ریڈی پرنسپل فرسٹ گریڈ کالج اور چندرشیکھرکڈاڈی پرنسپل ویربھدریشور فارمیسی کالج ہمناآباددیں گے۔ ڈاکٹر ایم ایس لوکیش ، دانی بابوراؤاور پردیپ ایس ممداپورے انتظامی امور سنبھالیں گے۔ تمام سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام ایگرکلچر کالج ، محکمہ جنگلات ، ضلع سائنس مرکز، کرناٹک آلودگی کنڑول بورڈ اور مفت قانونی خدمت بورڈ بیدر کے اشتراک سے منایاجارہاہے۔