تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوگی GR 8! Women Awards

حیدرآباد ۔ 11 مارچ ۔ ( پریس نوٹ ) اس کے 13 ویں سال میں جی آر 8! ویمن ایوارڈس تقریب حیدرآبا د میں پارس حیات ہوٹل میں 23 مارچ ، اتوار کو منعقد ہوگی ۔ انور اور ششی رنجن کی جانب سے ‘BETI” کیلئے ایک چیرٹیبل اقدام کے طورپر 12 سال تک اسے ممبئی میں کامیابی کے ساتھ پیش کرنے کے بعد اب یہ ایوارڈس حیدرآباد میں پیش کئے جارہے ہیں ۔ حیدرآباد ایونٹ کیلئے ڈاکٹر ٹی ایس آر سبا رامی ریڈی ( ایم پی ) اور ان کے مارکٹنگ پارٹنر راہول مترا تعاون کررہے ہیں۔ اس میں ایک تقریب میں شہر کی خواتین کو ان کے نمایاں کارناموں کیلئے تہنیت پیش کی جائیگی ۔ اس تقریب میں ہندوستانی ٹیلی ویژن اسٹارس ، فلمی ادکار اور حیدرآباد کی نامور شخصیتیں شرکت کریں گی ۔ GR 8! Women Awards باوقار ایوارڈس ہیں جو خواتین کو ان کے نمایاں کام کے اعتراف میں پیش کئے جاتے ہیں۔ سابق میں یہ ایوارڈس حاصل کرنے والوں میں ممتاز خواتین جیسے شیلا ڈکشٹ ، نیتا امبانی ، ایشوریہ رائے ، راج شری برلا ، ودیا بالن ، سشمتا سین ، میدھا پاٹیکر ، مہاشویتا دیوی ، پالینی کرشنا مورتی ، سونال مان سنگھ ، گائیتری دیوی اور دوسرے شامل ہیں۔ چار سال سے یہ ایوارڈس مشرق وسطیٰ کی خاتون اچیورس کیلئے دوبئی میں بھی پیش کئے جارہے ہیں۔ وہ زمرہ جات جس کے تحت اس سال حیدرآباد کی ویمن اچیورس کو منتخب کیا گیا اس میں آرٹ ، سینما ، سائنس اینڈ ٹکنالوجی ، تعلیم ، سماجی خدمات ، بنکنگ ، کلینری آرٹس شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے http://www.gr8maq.com/ allposts.php?id=16 ملاحظہ کریں۔