تقریب حلف برداری سے کانگریس نے دوری اختیار کی

نئی دہلی 9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج مرکزی کابینہ میں 21 نئے وزرا کی شمولیت کی تقریب سے خود کو دور رکھا ۔ تقریب کے بعد مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔ انہوں نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا کہ آیا کانگریس نے شرکت کرنے یا نہ کرنے کے تعلق سے کوئی جواب دیا تھا یا نہیں ۔