ونپرتی 28 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مجلس العلماء و الحفاظ و الائمہ ونپرتی کے زیر اہتمام مولانا شیخ خالد امام قاسمی کی سرپستی مولانا عبدالرزاق قاسمی کے زیر صدرات نکاح کے موقع پر ضیافت میں بگھارا کھانا‘گوشت کا قورمہ دالچہ اور ایک میٹھا پکوان کیلئے ونپرتی کے تمام مساجد و ذی اثر احباب کے مشورے سے متفقہ طور پر یکم مارچ 2012 سے پورے شہر ونپرتی میں کامیاب طور پر عمل ہورہا ہے اور اس کے کافی اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ عوام کی محنت کی کمائی کے روپیوں کی کافی بچت ہورہی ہے ۔ شہر ونرپتی امیر ‘غریب ہر فرد اس کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اس پر عمل کررہے ہیں ۔ مجلس العلماء و الحفاظ و الائمہ اس عمل کو شروع کرنے کے چار ماہ قبل سے ہی عوام میں شعور بیدار کرنے پمفلٹ ‘جلسوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ علماء اکرام کی نگرانی میں ایک وفد شہر کے تمام مسادج کا کسی نماز میں پہنچ کر بعد نماز مصلیوں میں نکاج میں سادگی کے فضائل اور بے جا رسومات اور فضول خرچی کی حرکمت پر شعور بیدار کیا گیا اور ہر مسجد میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کا قیام عمل میں لاکر اس مسجد کے اطراف کے مصلیوں پر اس کی ذمہ داری ڈالی گئی اور اس کو تمام مساجد کے ذمہ دار بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں اور اس سلسلہ میں مجلس العلماء و الحفاظ و الائمہ ونپرتی کی جانب سے جلسوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ ان جلسوں میں مشہور و معروف علماء کرام مولانا پی ایم زکریا والا جاہی بنگلور ‘مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی‘ مولانا سید احمد ومیض ندوی ‘مولانا عبدالمجید حسامی و دیگر علماء اکرام کے خطابات ہوئے تھے اور اس مہم کو دیگر اضلاعتوں کے عوام اچھا اثر لیکر ان کے ضلعتوں میں اس مہم شروع کرنے کے ارادے ظاہر کئے ہیں ۔ مجلس العلماء و الحفاظ و الائمہ ونپرتی کے ذمہ داروں نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس سلسلہ کو جاری رکھنے کی اپیل کی ۔