بودھن /4 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر بودھن ٹاون کاگنریس پارٹی مسٹر کے وی ستیہ نارائن سابق چیرمین مارکٹ کمیٹی بودھن شیخ محی الدین پاشاہ سابقہ رکن بلدیہ ایم گنگا پرساد اور کانگریس پارٹی کے قائدین اے گنگادھر گوڑ ، این لنگاریڈی نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں بتایا کہ کانگریس دور حکومت میں مکانات کی تعمیر کیلئے جن مستحقین افراد کو قرض کی م۔طوری عمل میں آئی تھی انہیں تاحال قرض کی اجرائی عمل میں نالائے جانے کی وجہ سے غریب بے گھر افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کانگریس پارٹی کے قائدین نے بتایا کہ حکومت کی اسکیم کے مطابق استفادہ کنندگان پہلے اپنے مکان کی ابتدائی تعمیر کا آغاز عمل میں لائے جانے کے بعد ہاوزنگ بورڈ کی جانب سے ماباقی رقم بطور قرض فراہم کی جاتی تھی لیکن اچانک سابقہ اسکیم کے تحت منظورہ کیلئے رقم کی اجرائی روک دینے سے غریب بے گھر افراد کو معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ قئدین نے کہا کہ اگر موجودہ برسر اقتدار حکومت یہ محسوس کرتی ہے کہ سابقہ اسکیم میں مبینہ بے قاعدگیاں ہوئی ہوتو بے قاعدگی کرنے والے افراد کے خلاف جس طرح چاہے انکوائری کرواکر ان کے خلاف کارروائی کریں نہ کہ عام غریب افراد کو بے گھر اور مقروض بناکر پریشان نہ کرنے کی خواہش کی مذکورہ قائدین نے کہا کہ اگر ان کے اس مطالبے پر فوری ریاستی حکومت اپنا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مستحق افراد کو قرض کی رقم جاری نہ کی گئی تو کانگریس پارٹی کی جانب سے ہاوزنگ بورڈ آفس کے سامنے احتجاج منظم کیا جائے گا ۔