تعمیری کاموں کو روکنے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست

نرمل /2 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرمل کے معروف ایڈوکیٹ و بی جے پی قائد مسٹر کے انجو کمار ریڈی کی اطلاع کے بموجب عوامی مفادین ان کی جانب سے ہی نریش ریڈی ایڈوکیٹ نے نرمل ضلع میں سرکاری دفاتر کیلئے الاٹ کی گئی زمین پر تعمیری کاموں کو فوری روک دینے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی جس کو ہائی کورٹ نے سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے حکومت کو جواب داخل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی قائد منسٹر انجن کمار ریڈی نے بتایا کہ نئے ضلع نرمل میں سرکاری دفاتر کی گاؤں سے کافی دور تعمیر آگے عوام کو مشکلات کا سبب بن سکتی ہے ۔ اس لئے عوامی مفاد میں ہمیں عدالت سے رجوع ہونا پڑا ۔