حیدرآباد۔/27 جون، ( سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے عادی سارق کو گرفتار کرلیا جو ایم بی اے ایچ آر کرچکا ہے۔ تاہم ایک اچھے خاندان سے تعلق رکھنے والا تعلیم یافتہ یہ شخص اپنی عادت سے مجبور تھا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے بتایا کہ 34سالہ اویس احمد جو نصیب نگر پھول باغ علاقہ کا ساکن ہے حیدرآباد و سائبر آباد میں کل 11 وارداتوں میں ملوث پایا گیا۔ پولیس نے بڑی مشقت کے بعد اویس احمد کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 10تولہ سونا اور ساڑھے بارہ ہزار روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔