تعلیم کے ساتھ کھیل کود میں حصہ لینے طلبہ کو مشورہ

کاغذنگر میں مولانا آزاد کی یوم پیدائش تقریب سے پرنسپل کونڈیا کا خطاب

کاغذنگر ۔ 11 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر کے مسلم میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول A اور B میں ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم و صحافی مولانا ابو الکلام آزاد کے 130 یوم پیدائش کے ضمن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں لا یا گیا ۔ اس پروگرام کی صدارت مسلم میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول پرنسپل کے کونڈیا نے کی ۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والوں میں مولانا آزاد یونیورسٹی کوآرڈینیٹر محمد منور حسین ‘ ڈسٹرکٹ میناریٹی آفیسر سرینواس ‘ بلاک بی پرنسپل ستیہ نارائن ‘ مفتی ارشاد اللہ ‘ مولانا مبین احمد قاسمی نے شرکت کی ۔ پروگرام کی کارروائی محترمہ زینب فاطمہ نے چلائی ۔ جلسہ کا آغاز مشہور شاعر صابر کاغذنگر نظم و غزل سے عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مسلم میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول پرنسپل کے کونڈایا نے کہا کہ آزاد ی کے بعد ہمارے ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم کی حیثیت سے مولانا ابو الکلام آزاد نے سارے ہندوستان میں تعلیم سے متعلق شعور بیداری چلائی ۔ ستیہ نارائن ‘ سرینواس ‘ منور حسین نے بھی مخاطب کیا ۔ کھیلوں کے مقابلوں اور تحریری ‘ تقاریری کوائز مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والوںمیں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس طرح مسلم میناریٹی ریسیڈنشیل بلاک A اور بلاک B دونوں اسکولوں میں بھی مولانا آزاد تقاریب کا انعقاد عمل میںلایا گیا ۔