تعلیم کے ساتھ کھیلوں کو بھی فروغ دینا ضروری

جگتیال میں انٹر کالجیٹ ٹورنمنٹ کا آغاز، رکن اسمبلی جیون ریڈی کا خطاب
جگتیال 2 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ) اسپورٹس پر حقیقت میں اہمیت گھٹتی جارہی ہے خانگی کالجس میں گراونڈس کی کمی رنر نہیں تو ونر نہیں ہار جیت کھیل کود اسپورٹس کا اہم حصہ ہے اسپورٹس میں جسم کے ساتھ حاضر دماغی ضروری ہے ہارنے والے مایوسی کا شکار نہ ہوں اور جیتنے والے خوشی میں اس کو آخری منزل نہ سمجھیں، آگے اور بھی منزلیں طئے کرنا ہے ان خیالات کااظہار جگتیال اولڈ ہائی اسکول گراونڈ پر شاتا واہنا یونیورسٹی انٹر کالجیٹ ٹورنمنٹ 2014-15 کا این ایس وی اور نلندا ڈگری کالج جگتیال کی قیادت میں منعقدہ تلنگانہ ریاست کا پہلا یونیورسٹی سطح کا ٹورنمنٹ کو رکن اسمبلی جگتیال ٹی جیون ریڈی اور شاتا واہنا یونیورسٹی وائس چاسنلر پروفیسر اور ویرا ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کیا ۔ جیون ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے این ایس وی اور نلندہ ڈگری کالج کرسپانڈنٹ نوین اور نریش کی ستائش کی۔ تلنگانہ کے قیام کے بعد یونیورسٹی سطح کا پہلا ٹورنمنٹ کا شاتا واہنا یونیورسٹی کے توسط سے جگتیال میں انعقاد ہورہا ہے اور کہا کہ اسپورٹس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ اسپورٹس ہی ایک ایسا شبہ ہے جس میں بلا مذہب ہر کوئی اپنی کھیل کی صلاحیت اور مل جل کر مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے انہوں نے کہا کہ اسپورٹس ہی ایک ایسا شعبہ ہے جو ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے وائس چانسلر شاتا واہنا یونیورسٹی کے ویرا ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان میںکھلاڑی کو صرف جسمانی طور پر حاضر دماغی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے طلباء کو اسپورٹس کے میدان میں آگے آنے پر زور دیا ۔ طالب علم کیلئے تعلیم کھیل کود اور گانا بجانا ایک حصہ ہے ہر میدان میں اپنے جوہر دکھانا چاہئے ۔ اس موقع پر وجیہ لکشمی چیر پرسن بلدیہ نے جگتیال میں ٹورنمنٹ کے انعقاد پر شاتا واہنا یونیورسٹی سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر اولڈ ہائی اسکول پرنسپال پدما کر راو اور این ایس وی ڈگری کالج کرسپانڈنٹ نوین ریڈی ،نلندہ ڈگری کالج کرسپانڈنٹ نریش اور دیگر موجود تھے ۔ اس ٹورنمنٹ میں کریم نگر اضلاع کے مختلف کالجس کے طلباء نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی اور وائس چانسلر کے ویرا ریڈی اور چیر پرسن وجئے لکشمی نے ترنگا غبارے فضاء میں چھوڑ کر اسپورٹس کا آغاز کیا ۔