انسان کی ترقی علم سے وابستہ ہے جو فرد یا گروہ علم سے بے بہرہ ہو وہ زندگی کی تگ و دو میں پیچھے رہ جاتا ہے ‘ نہ تو اس کی فکری پرواز بلند ہوسکتی ہے اور نہ اس کی مادی ترقی ہی کا بہت زیادہ امکان ہے لیکن اس کے باوجود تاریخ کا ایک طویل دور ایسا گزرا ہے جس میں عورت کیلئے علم کی اہمیت محسوس نہیں کی گئی ۔ علم کا میدان صرف مرد کا سمجھا جاتا ہے۔ مردوں میں بھی خاص طبقات علم حاصل کرتے تھے ‘عورت علم کی بارگاہ سے بہت دور جہالت کی زندگی بسر کرتی تھی۔ لیکن مذہب اسلام نے اُسے تعلیم حاصل کرنے کی فرضیت عطا کی ۔