تعلیم سے عظمت و وقار میں اضافہ

ورنگل /21 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خدمت خلق عظیم نیکی ہے جس سے اللہ رب العزت کی رضا و خوشنودی حاصل ہوتی ہے ۔ انسان کی طبعی عمر گذرنے کے بعد بھی انسانوں کی خدمت خلق کو یاد کیا جاتا ہے ۔ تعلیم سے شحصیت کی نکھار ، عظمت اور وقار میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ان حقائق کا اظہار مہمان خصوصی ایس ایم علی سرکل انسپکٹر مٹھواڑہ ورنگل اور ایس شنکر ایڈیشنل کمشنر میونسپل کارپوریشن ورنگل نے بتاریخ 19 جولائی بروز ہفتہ بوقت 11 بجے صبح بمقام آبنوس فنکشن ہال میں زیر صدارت جناب خواجہ محمد حسن شریف سکریٹری ، محبوبیہ پنجتین ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل ، الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل صدر کے زیر اہتمام ’’ تقسیم نوٹ بکس تقریب ‘‘ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ جناب محمد النعیم سکریٹری الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل و روزنامہ سیاست رپورٹر ضلع ورنگل نے سوسائٹی کے اغراض و مقاصد کو پیش کیا ۔ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے سری شیوا کمار صدر تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ورنگل ، جناب محمد عبدالمنان صاحب ماہر تعلیم ، جناب محمد الیاس صاحب صدر ٹوٹا ضلع ورنگل ، جناب وینوگوپالا چاری ماہر تعلیم ، محمد عزیز احمد عرسی موظف پرنسپل اسلامیہ کالج ورنگل ، محمد قدیر صاحب موظف وائس پرنسپل محبوبیہ پنجتین ڈگری کالج ورنگل ، جناب محمد زبیر صاحب زبیر بک ڈپو ہنمکنڈہ شرکت کئے ۔ مہمانان کے ہاتھوں 1700 نوٹ بکس کے پاکٹ تقسیم کئے گئے ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول چنتل ورنگل ، گورنمنٹ پرائمری اسکول چنتل ورنگل ، گورنمنٹ ہائی و پرائمری اسکول انتصار گنج ورنگل ، گورنمنٹ پرائمری اسکول مچھلی بازار ورنگل ، گورنمنٹ یو پی ایس شیوا نگر ورنگل گورنمنٹ ایڈیڈ محبوبیہ پنجتین پرائمری ہائی اسکول ورنگل ، گورنمنٹ ایڈیڈ اسلامیہ ہائی اسکول ورنگل اور دیگر اسکول کے طلباء نے نوٹ بکس کے پیاکٹ سے استفادہ کئے ۔ قبا تسنیم جو گورنمنٹ ہائی اسکول چنتل کی 2013-14 دسویں جماعت کی طالبہ ہے جو ضلع ورنگل کے اردو مدارس میں 9.2 کے ساتھ سرفہرست رہی ۔ ان کی تہنیت و 2 ہزار روپئے کا کیاش ایوارڈ دیا گیا ۔ سوسائٹی کے سرگرم کارکن جناب محمد شرف الدین محمودی ، جناب قادر علی ، جناب محمود حسیب ، جناب محمد مسلح الدین نواز ، محمد شکیل ، محمف فیض الدین ، محمد شجاعت علی شمسی ، محمد مسعود الرحمن نے سرگرم رول ادا کئے ۔ جناب سندرراج کرسپانڈنٹ ماسٹر جی کالج نے خطاب کیا اور طلباء سے اظہار مسرت کیا ۔