تعلیم ترک کرنے والی 6لڑکیوں کو پولیس کی مدد سے دوبارہ اسکول میں داخلہ

سرپور ٹاؤن۔/8اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر پولیس پی راما راؤ نے تعلیم کی اہمیت کا خیال رکھتے ہوئے آج یعنی 8اگسٹ کو منڈل کے قبائیلی علاقوں کی 6 لڑکیاں جو تعلیم ترک کرچکی تھی ان چھ لڑکیوں سے ربط پیدا کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی طور پر ان لڑکیوں کے والدین کو سمجھایا اور تعلیمی قابلیت کے بارے میں شعور بیداری مہم چلا کر آج تعلیم ترک کرنے والی ان لڑکیوں کو کستوربا گاندھی ریسیڈنشیل اسکول میں شریک کیا گیا۔ اس موقع پر ایس آئی پی راما راو نے کہا کہ تعلیم کو ترک نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری ہوتی ہے اور خصوصاً لڑکیوں کو تعلیم دلوانے کا والدین کو مشورہ دیا گیا۔ اس موقع پر کستوربا ریسیڈنشیل اسپیشل آفیسر ناگا سورا اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔