سوال : TSPSC کے گروپ II کے امتحانات میں سوالی پرچے کتنے ہیں کیا یہ دو دن ہوتے ہیں اور جملہ نشانات اور انٹرویو کے طریقہ کار بتائیں تاکہ جو امیدوار فارم داخل کئے وہ تیاری کرسکیں ؟
محمد عارف ، احمد ذیشان ، سنتوش نگر
جواب : TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں 1032 جائیدادوں پر تقررات کیلئے گروپ II امتحانات 11 نومبر اور 13نومبر کو رکھے گئے ہیں ۔ اس میں جملہ 4 پرچے ہیں اور ہر پرچہ 150 نشانات کا ہے ۔ اس طرح 600 نشانات سوالی پرچوں کے ہیں اور انٹرویو 75 نشانات ہیں۔ مسلم 4 فیصد تحفظات میں بی سی آئی زمرہ کیلئے 42 جائیدادیں محفوظ ہیں اس طرح مسلم لڑکے ؍ لڑکیاں جو گروپ II کے فارمس آن لائن داخل کئے وہ سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے اس امتحان کی تیاری کریں اور تحفظات زمرہ سے بھی استفادہ کریں ۔ تمام 150 سوالات ہر پرچہ میں آبجکٹو ٹائپ نوعیت کے سوالات پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ 11 نومبر کو دو پرچے اور 13 نومبر کو دو پرچے ہیں ۔ منفی مارکس نہیں ہے۔
سوال : SSC کے امتحان میں خانگی طلبہ ( پرائیویٹ ) کے شرکت ختم ہونے کے بعد کیا اوپن راسکول کا TOSS ایس ایس سی لکھنا ہے کیا یہ درست ہے ۔ اس میں داخلے کب اور کس طرح ہوتا ہے اور امتحانات کب ہوتے ہیں تفصیلات شائع کریں ، مہربانی ہوگی ۔
نوشین فاطمہ ، احمد نگر ، فرسٹ لانسر
جواب : SSC ریگولر میں صرف اسکول میں زیرتعلیم طلبہ کو امتحان کی شرکت کی شرط سے پرائیویٹ اور بغیر اسکول کے طلبہ کیلئے اوپن اسکول TOSS سے ایس ایس سی (اوپن ) کرنے کی سہولت رکھی گئی چونکہ ریگولر طلبہ کو 20 نشانات پراجکٹ ورک کیلئے رکھے گئے اور پرائیویٹ طلبہ ریگولر تعلیم نہیں پاتے اور ان کیلئے پراجکٹ کیسے کریں اس لئے صرف وہ ایس ایس سی (اوپن ) لکھ سکتے ہیں ۔ TOSS کے اسٹڈی سنٹرس و مراکز پر فارم فیس داخل کرتے ہوئے داخلہ لینا ہوتا ہے ۔ پھر امتحان ہوتا ہے اب 29 ستمبر تک توسیع کی گئی تھی ۔ امتحان اپریل ؍مئی میں ہوتا ہے اور سپلیمنٹری امتحان ستمبر ؍ اکتوبر میں ہوتا ہے ۔
سوال : MBBS میں داخلہ کیلئے ویب کونسلنگ میں کالجس کے ویب آپشن دیئے پھر دوسری اور تیسری ویب آپشن انٹری آئی ۔ براہ کرم یہ بتائیں کہ تین مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس میں MBBS میں داخلے کس رینک پر ختم ہوئے Cutoff رینک اگر شائع کریں تو نوازش ہوگی ۔
عبداللطیف سلیم ، نظام آباد
جواب : ایم بی بی ایس میںداخلے کیلئے سال حال ایمسٹ III کے رینک پر ‘A’ زمرہ کیلئے ویب کونسلنگ کے تین مرحلے ہوئے جس میں 7 گورنمنٹ میڈیکل اور 14 پرائیویٹ میڈیکل کالجس میں داخلے ہوئے۔ مسلم میناریٹی کالجس میں علحدہ کونسلنگ میں 26 ستمبر کو دکن میڈیکل کالج میں 2668 رینک پر داخلے مکمل ہوئے اور شاداں میڈیکل کالج میں 2748 رینک پر 27ستمبر کو کونسلنگ ہوئی اور 28 ستمبر کو 4583 رینک پر ڈاکٹر وی آر کے ویمن میڈیکل کالج میں داخلے مکمل ہوئے ۔ تیسرے مرحلے کی ویب آپشن انٹری کے بعد جو آخری رینک کٹ آف Cutoff رہا اس کے بعد داخلے مخلوعہ نشستوں پر 7اکٹوبر تک Spot برسرموقع رہیں گے ۔
سوال : نلسار یونیورسٹی جو ملک کی قانونی تعلیم ’’لاء‘‘ کی ایک نامور یونیورسٹی ہے ۔ اس میں داخلے کیلئے کونسا انٹرنس ہوتا ہے ۔ ریاست کے لاسٹ کے ذریعہ کیا اہلیت ہے ۔ چونکہ ابھی تک لاسٹ کی کونسلنگ ہوئی لیکن معلوم ہوکہ نلسار یونیورسٹی اس میں شامل نہیں ہے ۔ اگر معلومات فراہم کردیں تو بڑی مدد ملے گی ۔
امتیاز احمد ، ضلع ورنگل
جواب : نلسار یونیورسٹی کے لاء کورسز میں داخلے کیلئے قومی سطح کے لاء کا انٹرنس CLAT ہوتا ہے جو Common Law Admission Test ہے ۔ اس کے ذریعہ نلسار یونیورسٹی میں داخلہ ہوتا ہے ۔ انٹرمیڈیٹ (10+2) کے بعد 5 سالہ لاء کورس کیلئے اہل ہیں کسی بھی گروپ کے طلبہ اہل ہوتے ہیں ۔ لاسٹ ( لاء کامن انٹرنس ٹسٹ ) صرف تلنگانہ اسٹیٹ کے ریاستی حکومت کے لاء کالجس اور پرائیویٹ لاء کالجس میں داخلہ ہوتا ہے جس میں پانچ سال اور تین سالہ لاء کورسز میں نلسار یونیورسٹی میں داخلہ لیا جاتا ہے ۔ یہ یونیورسٹی لاء تعلیم کی معیاری یونیورسٹیز میں ایک ہے ۔