تعلیم اور روزگار سے متعلق سوال جواب

تلنگانہ ریذیڈینشل اسکولس میں ٹیچرس کے تقررات اور اہلیت
سوال : تلنگانہ میں ریذیڈینشل اسکولس میں ٹیچرس کے تقررات جو TGT اور PGT ہیں اس کیلئے اہلیت کیا ہے ۔ اس بارے میںامیداروں کو بے چینی ہے ۔ براہ کرم تفصیلات شائع کریں ؟
کئی امیدوار ۔ حیدرآباد / اضلاع
جواب : TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن نے تلنگانہ ریاست کے پانچ ریذیڈینشل اسکولس سوسائیٹز کا ٹیچرس تقررات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے اور اس میں پوسٹ کے لحاظ سے نوٹیفیکیشن نمبر دیا گیا ان میں سوشیل ویلفیر ، بی سی ویلفیر کے ساتھ مائناریٹی ریذیڈینشل اسکولس بھی ہیں جملہ سات ہزار جائیدادوں پر 9 مختلف زمرہ جات میں تقررات کیلئے مسابقتی امتحانات ہونگے چونکہ یہ ریذیڈینشل اسکولس ہیں اور جہاں تعلیم 5 ویں جماعت سے شروع ہوتی ہے اس لئے یہاں SGT یا SA پوسٹ نہیں ہوتا بلکہ TGT ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس ہوتے اور PGT پوسٹ گریجویشن ، ٹرینڈ ٹیچرس ہوتے ہیں اس کی اہلیت اور درکار ضروریات و تعلیمی قابلیت جس کیلئے D.Ed ، B.Ed اور TET کامیاب یا ناکام امیدوار میںجو بے چینی ہے ان کو یہ مفید مشورہ ہیکہ وہ 10 فبروری سے آن لائن رجسٹریشن آغاز کے ساتھ ہی ان پوسٹ کے نوٹیفیکیشن نمبر کی تفصیلات کو TSPSC کے سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلیں جو اعلامیہ TSPSC نے جاری کیا اس میں صرف پوسٹ اور سوسائیٹز میں مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد کا جدول دیا گیا ۔ تعلیمی قابلیت ، عمر ، تحفظات کے زمرہ جات اور دیگر شرائط کو TGT کیلئے الگ ، PGT کے الگ الگ دیکھیں ۔ تقررات دو مرحلے امتحانات میں ہونے والے ہیں ۔ اسٹاف نرسس اور پی ای ٹی کے امیدوار بھی تعلیمی قابلیت کو دیکھ لیں ۔ ویب سائیٹ www.tspsc.gov.in ہے ۔
NEET اور تلنگانہ میں MBBS داخلے کونسلنگ
سوال : CBSE نے NEET کا اعلان کیا اور آن لائن فارمس داخل کئے جارہے ہیں اس میں تلنگانہ / اے پی امیدواروں کیلئے سلف ڈیکلریشن کیا ہے اور MBBS میں داخلے کیا AIR آل انڈیا رینک پر دیا جائے گا کونسلنگ کس طرح ہوگی اس بارے میں تفصیلی جواب شائع کریں؟
آصف علی صدیق ۔ پرانی حویلی، حیدرآباد
جواب : NEET جو ملک بھر میں MBBS اور BDS میں داخلے کیلئے CBSE منعقد کررہا ہے یہ صرف آل انڈیا سطح کا انٹرنس امتحان ہے ۔ CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن آف انٹرنس امتحان NEET منعقد کر کے نتیجہ جاری کرے گا اور AIR آل انڈیا رینک دے گا ۔ لیکن داخلے کیلئے کونسلنگ ریاستی حکومت اپنے طریقہ کار کے مطابق کرے گی ۔ تلنگانہ میں سلف ڈیلکریشن آل انڈیا 15 فیصد کوٹہ کیلئے اہل نہیں ہے وہ دینا ہوگا اور کونسلنگ ریاستی سطح پر AIR آل انڈیا رینک کے بعد اسٹیٹ رینک کے ذریعہ دے گی ۔ کونسلنگ کے طریقہ کار کیلئے ریاستی حکومت اور TSCHE تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن رہنمایانہ نکات جاری کرے گا اب امیدوار صرف NEET کا فارم داخل کریں اور امتحان کی تیاری کریں کونسلنگ کے متعلق بعدازاں مکمل تفصیلات کے ساتھ رہنمائی کی جائے گی ۔
اوپن یونیورسٹی ڈگری کورس ، اہلیتی امتحان
سوال : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورس میں داخلے کیلئے کیا انٹرمیڈیٹ کامیاب ہونا ضروری نہیں ہے۔ اس میں داخلے کے بعد کیا ڈگری کی قدر و قیمت دیگر یونیورسٹیز کے برابر ہے ؟
عابدہ بیگم ۔ ضلع محبوب نگر
جواب : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسس میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان ہوتا ہے ۔ اس کیلئے 18 سال یا زائد عمر کے افراد اہل ہیں ذریعہ تعلیم انگلش ، تلگو کے ساتھ اردو ہے ۔ تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے اس کے بعد کسی بھی یونیورسٹیز سے اعلی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں ۔ ایم بی اے ، بی ایڈ اور ایل ایل بی کیلئے اہل ہیں ۔ اب اہلیتی امتحان کیلئے فارم داخل ہورہے ہیں جو 26 فبروری کو مقرر ہے ۔ اس کیلئے ایس ایس سی / انٹر ناکام طلبہ بھی اہل ہیں ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے لڑکے / لڑکیوں اور خواتین فوری ایک عدد فوٹو ، آدھار کارڈ زیراکس کے ساتھ محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ کامپلکس لاڈبازار پر رابطہ کریں۔فارم 13 فبروری سے قبل داخل کریں ۔ فون :040-24510012
ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات اور طریقہ کار
سوال : ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات میں جواب مارچ 2017 میں ہونے والے ہیں کیا کچھ تبدیلیاں کی گئی ۔ پراجکٹ کے نشانات اور امتحان پرچہ کی اسکیم کے متعلق معلومات شائع کریں؟
عفیفہ تسکین ۔ عنبرپیٹ ، حیدرآباد
جواب : ایس ایس سی امتحان میں سال حال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ انٹرنل اسسٹمنٹ کے 20 نشانات دینگے جو گریڈ پوائنٹ میں 5 سے دیئے جائینگے  اس کے علاوہ نتیجہ میں مارکس نہیں رہیں گے ۔ گریڈ A ، B ، سی اور گریڈپوائنٹ 10 میں دیا جائے گا۔سابقہ طریقہ ہی رہے گا۔