شمس آباد /26 ستمبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کے احاطہ میں جی ایم ار ورا لکشمی فاؤنڈیشن کی جانب سے بزنس اسکول قائم کیا گیا ۔ جس کا افتتاح تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے کیا ۔ شولک اسکول آف بزنس یارک یونیورسٹی اور جی ایم آر اسکول آف بزنس کا افتتاح کرنے کے بعد چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے کہا کہ بزنس اسکول و IIT کالجس و دگیر تعلیمی اداروں کی ترقی اور طلباء کے بہترین مستقبل کیلئے حکومت ہر اقدام اٹھائے گی ۔ چیف منسٹر نے تیقن دیا کہ وہ اس بزنس اسکول کو بھی ہر ممکن سہولت مہیا کریں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے جی ایم آر گروپ اور شولک اسکول آف بزنس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس موقع پر انہوں نے جی ایم آر گروپ اور شولک اسکول آف بزنس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بزنس اسکولس نے حیدرآباد میں بزنس اسکول قائم کرکے بہترین کام انجام دیا ہے ۔ کے چندرا شیکھر راؤ نے رتن ٹاٹا ( ٹاٹا گروپ ) سے حیدرآباد میں انڈسٹری قائم کرنے کو کہا جس کیلئے حکومت کی جانب سے انہیں پانچ ہزار ایکڑ اراضی مہیا کرنے کا بھی وعدہ کیا ۔GMRao مسٹر جی ایم راؤ ، جی ایم آر گروپ چیرمین نے کہا کے سی آر کی قیادت میں ریاست تلنگانہ نئی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گی ۔ یارک (York) یونیورسٹی دنیا کی بزنس یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے ۔ جس سے ہم نے معاہدہ کیا ہے جو ہندوستان کے طلباء کو تعلیم فراہم کرے گی ۔ نووٹیل ہوٹل میں منعقدہ پروگرام میں شولک اسکول آف بزنس ڈین (Dean) ، Dezso J.Hovarth نے اپنی مخاطب میں کہا کہ ہندوستان میں شولک 20 سال قبل ہی داخل ہوگیا ہے ۔ IIM احمد آباد ، IIM بنگلور وغیرہ پہلے سے ہی چلائے جارہے ہیں ۔ شولک اسکول آف بزنس اور جی ایم آر اسکول آف بزنس کے ذریعہ 46 طلباء کو تعلیم دی جائیگی ۔ جو نئی ریاست تلنگانہ میں پہلی مرتبہ اعلی پیمانے پر بزنس اسکول قائم ہوا ہے ۔ اس موقع پر جگدیش ریڈی وزیر تعلیم ، کیشوراؤ راجیہ سبھا ممبر ، چیف سکریٹری راجیو شرما ، رتن ٹاٹا ، او پی بھٹ ، بہرم وکیل ، اودے کوتک ، آر کے کرشنا کار ، رگھوناتھن وغیرہ نے مخاطب کیا ۔