کریم نگر میں منعقددہ اجلاس سے پولیس کمشنر کملاسن ریڈی کا خطاب
کریم نگر۔/5 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سبھی تعلیمی ادارے جات میں سی سی کیمرے لگانے ہوںگے۔ پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے یہ بات کہی۔ وہ طلباء کی حفاظت کے تحت سی سی کیمروں کی اہمیت کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے منتظمین کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی اجازت کے بغیر کسی بھی آندولن ، احتجاجی مظاہرہ کے لئے طلباء کو منتظمین جانے نہ دی۔ والدین کی اجازت لینا ہوگا۔ منتظمین کی مختلف وجوہات پر طلباء کو ڈرانے دھمکانے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں شکایت کرنی ہوگی ۔ مختلف وجوہات کے تحت بچوں کا قیمتی تعلیمی وقت برباد نہ کیا جائے۔ تعلیمی اداروں کی حفاظت کیلئے اولین توجہ دی جارہی ہے۔ اسمارٹ فون رکھنے والاہر شخص ایپ ڈاون لوڈ کرتے ہوئے استفادہ کریں۔ اس جائزہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی سی پی انتظامیہ لا اینڈ آرڈ، پی سنجیو کمار اے سی پی وینکٹ رمنا، ٹراسما ریاستی جنرل سکریٹری وائی شیکھر راؤ ضلع صدر کورم سنجیوا ریڈی جنرل سکریٹری، سی ایچ سرینواس راؤ، مستقر صدر کے چنپا ٹی جے ایم ایے ترجمان واسو دیوا ریڈی سکریٹری پربھاکر گوڑا نسپکٹرس مہیش گوڑ، وجئے کمار، ششی دھر ریڈی، کروناکر راؤ وغیرہ موجود تھے۔