نلگنڈہ ۔ 7جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر اے اے خان ریاستی نائب صدروضلعی صدرنلگنڈہ ‘ محمدخواجہ معین الدین اسو سی ایٹ پریسیڈنٹ تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹیز ایمپلائزسرویس اسو سی ایشن نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جشن میلاد النبی کے موقع پر غیر ضروری اور بے جا اسراف کرتے ہوئے مسلمانوں کو دیکھا جا رہا ہے، اسکے تدارک کے لئے امت مسلمہ اور عاشقان رسولؐ کو پیغام دینے کے لئے اسو سی ایشن کی جانب سے مریضوں میں میوا جات اور پھل تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ورکنگ پریسیڈنٹ یم اے بشیر خان،معتمدمحمد یوسف الدین نے بتا یا کہ اس کار خیر کو انجام دینے کے لئے ایریا ہاسپٹل گولہ گوڑہ نلگنڈہ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کے ہرناتھ اوربی رامولو نائک ڈی یس پی نلگنڈہ کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا ۔ ایڈیشنل سیکریٹری محمد محمود علی،خازن محمد خواجہ رفیع الدین نے بتا یا کہ ڈاکٹر اے اے خان کی قیادت میںمریضوں کی عیادت کرتے ہوئے مختلف قسم کے میوا جات اور پھل تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرنائب صدوریم اے باسط، یم اے علیم، غلام صمدانی،شریک معتمدسید انور الدین،محمد علی،آرگنائزنگ سیکریٹریز پرویز و سیم اورویمنس سیکریٹری مہر النساء بیگم کے علاوہ فردوس شریف کسان آٹو موبائل شریک تھے، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کے ہرناتھ اور بی رامولو نائک ڈی یس پی نلگنڈہ مہمان خصوصی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹیز ایمپلائز سرویس اسو سی ایشن دلی مبارکباد دی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد رسول اللہ صلعم کے بتائے ہوئے اصول زندگی پر چلنے سے دنیا میں امن اور شانتی رہے گی۔ اسی طرح غرباء کی مدد کرنا قابل تقلید ہے جس سے سماج میں ہندو مسلم یکجہتی کو فروغ ملتا ہے اور سماج میں ایک دوسرے کے مذہب کو عزت کرنے لگتے ہیں جس سے بھائی چارگی میں اضافہ ہوتا ہے،تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹیز ایمپلائز سرویس اسو سی ایشن کے اس طرح کے سماجی و بھلائی کاموں میں اپنے تعاون کا پیش کش کیا۔ڈاکٹر اے اے خان ریاستی نائب صدر و ضلعی صدر نلگنڈہ نے تمام عہدہ داروں کو مبارکباد دی کی جنہوں نے ذات اقدس تخلیق کائنات کے باعث رسول اکرم کے میلاد کے دن اس نیک کام میں حصہ لیا۔ محمد علیم الدین پریس و پبلیسٹی سیکریٹری، نائب صدور مصباح عالم ،حبیب محمد، شریک معتمدین انجنیئر جنید ہاشمی، علی پاشاہ ،آگنائزنگ سیکریٹریز محمد طاہر علی،محمد فضل پاشاہ اور اطہر پرویز کے علاوہ احمد عبدالرحیم آئی ٹی سیکریٹری نے تمام شہریان نلگنڈہ اور عاشقان رسولکوعید میلاد النبی کی مبارکباددی۔