حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : ریاست میں دسہرہ و دیگر تہوار کے پیش نظر طویل تعطیلات کے سبب عوام خاص کر تاجرین کا بینکوں اور اے ٹی ایم سے رقم نکالنے زائد ہجوم دیکھا جارہا ہے ۔ تمام بینکس 30 ستمبر تا 6 اکٹوبر بند رہیں گے جب کہ 30 ستمبر اور یکم کو تعطیل رہے گی ۔ 2 اکٹوبر اور 3 اکٹوبر کو گاندھی جینتی اور دسہرہ کی تعطیل ہوگی ، 5 اکٹوبر کو اتوار اور 6 اکٹوبر کو عید الاضحی کی تعطیل ہوگی جب کہ 4 اکٹوبر کو بینک نصف یوم تک کام انجام دے گے ۔ عوام ان تعطیلات میں رقم کی عدم دستیابی سے پریشان ہونے سے بچنے بنکوں اور اے ٹی ایمس پر رقم نکالنے کے لیے کثیر تعداد میں جمع ہورہے ہیں ۔ ریاستی حکومت نے پہلے ہی ملازمین کی تنخواہوں کو بینکوں میں ڈپازٹ کرچکی ہے ۔۔