تعزیتی جلسہ کا انعقاد

شادہ آباد ۔ 11 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شاہ آباد میں ضلع گلبرگہ کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری سنتوش اینگن شٹی کا تعزیتی جلسہ ایم ایل اے شاہ آباد جی رام کرشنا سابقہ وزیر کرناٹک کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ ڈسٹرکٹ ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر بھگوان گوڑا پاٹل ، سی اے پاٹل دیگر ضلع کانگریس کمیٹی کے اراکین محمد انور چیاٹلے دیگر مقامی کانگریسی لوگوں کے علاوہ محمد رفیق کاروباری ، یعقوب ، وائس چیرمین الیاس صابری ، تسکین صابری ، سجادہ نشین اسحاق عظیم صابری حسامی صدیقی ارکان میونسپل کونسل شاہ آباد ، سریش نائیک موجود تھے ۔ تسکین صابری ناگپا و دیگر شعرائے کرام نے تعزیتی کلام سنایا ۔ ضلع صدر بھگوان گوڑا پاٹل ، مل ناتھ پاٹل صدر بلاک کانگریس کمیٹی دیگر ارکان ضلع کانگریس کمیٹی و صدر تعزیتی جلسہ جی رام کرشنا ایم ایل اے شاہ آباد و دیگر مقامی لوگوں نے سنتوش انگن شٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی جو ان کی تمام زندگی پر محیط تھے ۔