نئی دہلی۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ میگھالیہ کی کوئلہ کان میں 13 ڈسمبر سے پھنسے 15 افراد کو بچائیں اور الزام عائد کیا کہ حکومت بچائو آپریشن کے لیے ہائی پریشر پمپس کا انتظام نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے مودی پر تنقید کی کہ تصویر کشی کے بجائے اور پڑوسی آسام میں منگل کو دریائے برہم پتر پر بوگی بیل برج کا افتتاح کرنے کے بعد وہاں چہل قدمی کرنے سے بہتر ہوتا کہ 15 کانکنوں کی فکر کی جاتی کہ وہ دو ہفتوں سے پانی سے بھری کوئلہ کان میں ہوا پانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ اس دوران ٹی ایم بوگی بیل برج پر چہل قدمی کے ساتھ تصویر کشی کراتے رہے۔ راہول نے ٹوئٹ کیا کہ مودی حکومت بچائو کاموں کے لیے ہائی پریشر پمپس کی فراہمی سے انکار کررہی ہے۔ برائے مہربانی مودی جی کاکنوں کو بچائیے۔