تصویرکشی میں مصروف شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) ریلوے پٹریوں کے قریب تصویرکشی ایک شخص کے لئے مہنگی ثابت ہوئی اور وہ پاسنجر ٹرین سے ٹکراکر ہلاک ہوگیا جبکہ اُس کا رشتہ دار بُری طرح زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ سکندرآباد میں پیش آیا۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا۔سمپت کمار گوداوری کھنی سے یہاں پہونچا تھا ۔ وہ اپنے دیگر دو رشتہ داروں کے ہمراہ پٹری کے قریب گیا جہاں دو ساتھی کھڑے ہوگئے اور تیسرا شخص اُن کی تصویر لے رہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں آگئے۔