حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) تشہیری بورڈ لگانے کے دوران مشتبہ طور پر گر کر ایک شخص فوت ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 18 سالہ سریکانت سنگھ جو پیشہ سے مزدور ہاؤزنگ بورڈ کالونی مولا علی میں رہتا تھا جس کا تعلق ریاست بہار سے بتایا گیا ہے۔ 17 جون کو وہ حسن نگر علاقہ میں فلیکسی بورڈ لگا رہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔