کورٹلہ ۔ 28اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر فینانس و سیول سپلائیز مسٹر ایٹالہ راجندر نے کورٹلہ منڈل کا ہنگامی دورہ کرتیہ وئے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد و افتتاح انجام دیا ۔ مسٹر ایٹالہ راجندر ریاستی وزیر فینانس کی کورٹلہ آمد پر ٹی آر ایس پارٹی قائدین و کارکنوں کی جانب سے ان کا شاندار خیرمقدم کیا گیا ۔ انہوں نے آمد کے بعد کورٹلہ کے سائی بابا مندر میں خصوصی پوجا کی ۔ بعدازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتیہ وئے ریاستی وزیر نے کہا کہ ریاستی ٹی آر ایس حکومت مختلف مشہور منادر کو فنڈس جاری کرتے ہوئے یاتریوں کی سہولت کی خاطر تعمیری کام انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت پشکرالو کے موقع پر حکومت کی سستی شراب پالیسی ریاستی حکومت کوئی منافع حاصل کرنے کیلئے متعارف نہیں کروا رہی ہے بلکہ عوام زیادہ مقدار میں گڑمبہ استعمال کرتے ہوئے اپنی صحت سے ہاتھ دھو بیٹھ رہے ہیں اور موت کا شکار ہورہے ہیں ۔ اس کی روک تھام کیلئے کم مضر رساں سستی شراب حکومت متعارف کروا رہی ہے ۔ مسٹر ایٹالہ راجندر نے کورٹلہ منڈل کے موضع کلور میں ماڈل اسکول کی تعمیر کردہ بلڈنگ کا افتتاح اور کورٹلہ گورنمنٹ گرلز کالج کیلئے نبارڈس کی جانب سے 85لاکھ روپئے سے تعمیر کی جانے والی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا اور اس موقع پر طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل دراصل طلباء کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے ۔ اس لئے ریاستی حکومت طلبہ کی تعلیمی ترقی کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی ۔ انہوں نے سابق صدرجمہوریہ ہند اور میزائل مین عبدالکلام کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ قوم کا مستقبل طلبہ کی تعلیمی ترقی سے ہی وابستہ ہے ۔ ریاستی وزیر نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ سرکاری کالجس اور مدارس میں تعلیم جاری رکھیں کیونکہ یہاں کوالیفائیڈ اساتذہ کی نگرانی میں تعلیم ہوتی ہے ۔ اس موقع پر مسٹر ایٹالہ راجندر نے گورنمنٹ ڈگری کالج کورٹلہ ہاسٹل بلڈنگ کا افتتاح بھی انجام دیا ۔