تشدد کا راستہ ترک کرنے ماؤسٹوں سے نوین پٹنائک کی اپیل

بھوبنیشور۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنائک نے آج ماؤسٹوں سے اپیل کی کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیں اور اصل دھارے میں شامل ہوجائیں۔ نوین پٹنائک نے یہ اپیل گزشتہ ہفتہ بولنگیر اور کنڈاہمل اضلاع میں علیحدہ مخالف ماؤسٹ کارروائیوں کے دوران 7 انتہا پسندوں کی ہلاکتوں کے بعد کی۔ یہ کہتے ہوئے کہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اینٹی ماؤسٹ آپریشنس میں اڈیشہ پولیس کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے، نوین پٹنائیک نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ اب وقت کا تقاضہ یہی ہے کہ گمراہ نوجوان ہتھیار ڈال دیں اور اصل دھارے میں شامل ہوجائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت میں تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔