تشدد زدہ سہارنپور میں 5 گھنٹے کرفیو میں نرمی

سہارنپور ۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آج تشدد زدہ سہارنپور میں کرفیو میں پانچ گھنٹے نرمی دی گئی کیونکہ صورتِ حال بتدریج بحال ہوتی جارہی ہے۔ پرامن صورتِ حال کے پیش نظر آج کرفیو میں پانچ گھنٹے نرمی دی گئی، اگر صورتِ حال مستحکم رہے تو پورے ضلع میں کل 10 بجے دن تا 5 بجے شام کرفیو میں نرمی دی جائے گی۔