انسانی وسائل رابطہ کار اقوام متحدہ اسٹیفن اوبرائن کا سلامتی کونسل میں بیان
اقوام متحدہ، 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے افریقی ملک نائجیریا میں سرگرام دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کو تشدد اور بربریت کا دوسرا نام قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے ۔اقوام متحدہ میں انسانی وسائل کے رابطہ کار اسٹیفن او برائن نے سیکورٹی کونسل میں کہا کہ بوکوحرام کے تشدد کے سبب ہزاروں لوگوں کو اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔ اقوام متحدہ کے اندازہ کے مطابق اس خطے میں90 لاکھ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بوکوحرام کے ظلم و ستم کے سبب وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔ بوکوحرام نے اس سال جنوری سے جون تک 50 سے زیادہ بچوں کو چار ممالک میں بھیج کر خودکش حملہ آور بننے پر مجبور کیا۔اقوام متحدہ کے سیاسی امور کے سربراہ جیفری فیلٹمین نے کہاکہ نائجیریا کے کچھ علاقے سے بوکو حرام کا صفایا کردیا گیا ہے اس کے باوجود یہ تنظیم اس علاقے کے استحکام کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے ۔ مسٹر برائن کے علاوہ مسٹر فیلٹمین نے کہاکہ پیسوں کی کمی کے سبب بوکوحرام کے خلاف وسیع پیمانے پر لڑائی نہیں لڑی جا رہی ہے ۔