نئی دہلی یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیشی مصنف تسلیمہ نسرین کو اُن کی ناول ’’لجا‘‘ کی بناء پر کافی پریشان کیا جاچکا ہے ۔پریس کونسل آف انڈیا کے صدر نشین جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے یہ ادعا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں ہندوستان میں قیام کیلئے مستقل ویزا دیا جانا چاہئے ۔ اپنے ایک بیان میں جو آج جاری کیا گیا کاٹجو نے کہا کہ وہ تسلیمہ نسرین کے ویزا کی توسیع کے بارے میں اخبارات میںپڑھ چکے ہیں۔ حکومت ہند نے ان کے ویزا میں صرف دو ماہ کی توسیع کی ہے ۔ سابق جج سپریم کورٹ کاٹجو نے کہا کہ کئی انتہا پسند اور جنونی انہیں پہلے ہی ان کی کتاب لجا کی تصنیف کے بعد انہیں کافی پریشان کرچکے ہیں۔ میں یہ کتاب پڑھ چکا ہوں اس میں صرف بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مظالم کا تذکرہ کیا گیا ہے جو بابری مسجد کی شہادت کے بعد ڈھائے گئے تھے ۔ اس کتاب میں اسلام کے خلاف کچھ بھی نہیں ہے ۔