کریم نگر میں جائزہ اجلاس سے بلدیہ کمشنر شیشانک کا خطاب
کریم نگر۔ 25 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 100 کروڑ روپئے کے کاموں کے حصول کے بعد کنٹراکٹرس تاحال ان کی شروعات نہ کئے ہوں۔ ایسے گتہ داروں کے ٹنڈرس کو منسوخ کردیا جائے۔ بلدیہ کمشنر نے عہدیداروں کو حکم دیا۔ بلدیہ میٹنگ ہال میں انجینئر عہدیداروں سے 100 کروڑ روپئے کے کاموں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو دنوں میں گتہ دار کاموں کو شروع کرنے کیلئے آگے نہ آنے کی صورت میں ان کے حوالے کردہ کام منسوخ کردیا جائے اور دوبارہ ٹنڈرس طلب کریں۔ ابتدائی سطح سے اچانک پہنچ کر کاموں کے معیار کی تنقیح کی جائے گی اور غیرمعیاری اور نامکمل کام ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اندرون ماہ فروری پہلے مرحلے کے پورے کام مکمل ہوجانا چاہئے۔ انجینئرس ذمہ دارانہ خدمات انجام دیں، مسلسل کاموں کی نگرانی کرتے رہنا ہوگا۔ مشن بھگیرتا کے تحت پائپ لائن کے کاموں کی تفصیلات پیش کریں۔ شمشان گھاٹ پارک سی سی روڈ کے کاموں کے مراحل کے بارے میں دریافت کیا۔ تخمینہ کے مطابق کام ہوئے ہیں یا نہیں اس کی جانچ کی جائے۔ گتہ داروں کی تساہل کاموں میں بلاوجہ تاخیر ناقابل برداشت ہوگی۔ کاموں میں معیار کو باقی نہ رکھا گیا تو اس کی ذمہ داری ابتدائی سطح کے نگران کار ملازمین ہوں گے جبکہ آپ ہی ترقیاتی کاموں کی تفصیلات کرتے رہنا چاہئے۔ اس اجلاس میں ایس ای شرت بابو، ای ای وی موہن کمارت ڈی ای آر یادگری ای ای مسعود علی اے ای وغیرہ شریک تھے۔