ترک فضائیہ کاشمالی عراق پر حملہ ‘متعدد ٹھکانے منہدم

بغداد 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی عراق میں ترک فضائیہ کے حملے میں علحدگی پسند تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے 6 ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔ گذشتہ روز ترک جنرل ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فضائیہ نے شمالی عراق کے علاقے حاکورک میں کارروائی کرتے ہوئے علحدگی پسند تنظیم ’’پی کے کے‘‘کے 6 ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔