ترک سرحد پر اہم شامی گاؤں پرباغیوں کا قبضہ

دمشق ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شورش زدہ ملک شام میں اسد حکومت کے خلاف مسلح سرگرمیاں جاری رکھنے والے ایک اہم جہادی گروپ النصرہ فرنٹ نے ترک سرحد پر واقع اہم گاؤں کساب پر قبضہ کر لیا ہے۔ لندن میں قائم سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے بتایا ہے کہ گاؤں پر اب النصرہ فرنٹ کے باغیوں کا مکمل کنٹرول ہے۔ اسد حکومت باغیوں کی پیشقدمی روکنے کیلئے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ شام کے الازقیہ صوبے کے ساتھ ترکی کا واحد کراسنگ پوائنٹ یہی گاؤں کساب ہے۔