ترکی کے سابق صدر سلیمان ڈیمرل کا انتقال

استنبول17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے سابق صدر اور وزیر اعظم سلیمان ڈیمرل طویل علالت کے بعد 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم پانچ بار ترکی کے وزیر اعظم اور ایک بار صدر بھی رہے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چہارشنبہ کو سابق صدر و وزیر اعظم سلیمان دیمرل انتقال کر گئے ہیں۔ سابق صدر کی تدفین آبائی قبرستان میں ہوئی۔ مرحوم 1924 میں پیدا ہوئے۔ ڈیمرل طویل عرصے سے علیل تھے۔