انقرہ۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردغان نے آج فوج کو مبارکباد جس نے شام کے جنگی طیارے کو اپنی سرحد کے قریب مار گرایا تھا ۔ انہوں نے شام کو انتباہ دیا کہ اگر اس نے ترکی کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو اس کی بھاری قیمت چکانی پرے گی۔ شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت سے مخاطب ہوکر رجب طیب اردغان نے کہا کہ اب سے ہم شام کی کسی بھی حرکت پر منہ توڑ جواب دیں گے ۔ میں چیف آف جنرل اسٹاف کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے اپنے مسلح افواج کو شام کے طیارے کے خلاف کارروائی کرنے کی بروقت سرپرستی کی۔
شام نے آج اپنے شمالی پڑوسی ملک پر الزام عائد کیا کہ ترکی کی فوج نے اس کے جنگی جہاز کو مار گرانے کے بعد جارحیت پسندانہ بیان بازی شروع کی ہے۔ ترکی کے اخبارات نے اطلاع دی ہے کہ فوج نے شام کے دو جٹ طیاروں کو انتباہ دیا تھا جو اس کی سرحد میںداخل ہورہے تھے لیکن شام کے F-16فٹ طیارے فوج کی اس وارننگ کو نظرانداز کرتے ہوئے داخل ہوئے۔ صدر عبداللہ گُل نے چیف آف اسٹاف جنرل نجیب غازی کو طلب کیا اور انہیں مبارکباد دی ۔ ترکی نے اس واقعہ کے بعد اپنی سرحدوں کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور چوکس کردیا ہے ۔