ترکی میں یوم مئی احتجاج، 200 گرفتار

استنبول ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں پولیس نے آج ان احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس شل برساتے ہوئے پلاسٹک کی گولیوں سے فائرنگ کی جو (احتجاجی) حکومت کی طرف سے عائد کردہ امتناع کی پرواہ کئے بغیر یوم مئی منانے کیلئے استنبول کے تقسیم چوک میں زبردستی داخلے کی کوشش کررہے تھے۔ حکام نے کہا کہ زائد از 200 کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو شہر میں ’’غیرقانونی‘‘ احتجاج کررہے تھے اور یوم مئی تقاریب کو ایک بہانے کے طور پر استعمال کررہے تھے۔ اے ایف پی کے ایک صحیفہ نگار نے کہا کہ استنبول کے یوروپی جانب ضلع غیرتیپ میں تقریباً 200 احتجاجیوں کو روک دیا گیا جو شہری امتناع کے باوجود مشہور و معروف تقسیم چوک کی سمت بڑھ رہے تھے۔ بائیں بازو کے گروپوں سے وابستہ مظاہرین نے 16 اپریل کے ریفرنڈم کے نتائج پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے خلاف بیانرس لہرائے۔ اس ریفرنڈم سے صدر رجب طیب اردغان کے کے اختیارات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔