انقرہ ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں ٹوئٹر تک رسائی پر امتناع آج بھی قائم ہے حالانکہ اس پابندی کے خلاف ہائی کورٹ نے رولنگ دی ہے۔ ترکی کی دستوری عدالت نے کل دیر گئے رولنگ دی کہ دو ہفتے پرانا امتناع آزادی اظہار خیال کے حق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اس رسائی کو بحال کردینے کا مطالبہ کیا۔ یہ فیصلہ آج قبل ازیں سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا اور انقرہ بار اسوسی ایشن نے کہا کہ یہ فیصلہ پر تعمیل ناگزیر ہے اور یہ فوری اثر کے ساتھ لاگو ہے۔ پھر بھی آج صبح تک ٹوئٹر بدستور بلاک کیا ہوا ہے جس سے یہ سوالات ابھرنے لگے ہیں آیا حکومت عدالتی رولنگ کو نظرانداز کردے گی۔
یمن، فوجی کیمپ پر حملہ، 20 افراد ہلاک
عدن، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں القاعدہ کے فوجی کیمپ پر حملے کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی حکام نے بتایا کہ القاعدہ عسکریت پسندوں نے عدن کے علاقے تاوائی میں ایک فوجی کیمپ پر حملے کا نشانہ بنایا جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی ، جس میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں زیادہ تعداد عسکریت پسندوں کی ہے۔